نئی دہلی، سٹریا میں 14 سے 25 مارچ کو ہونے والے موسم سرما کے عالمی کھیلوں میں شرکت کرنے والے خصوصی ایتھلیٹس، ان کے کوچوں اور افسران کے لیے یہاں ایک پرجوش انداز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت وجے گوئل اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر کرشنا پال گوجر بھی موجود تھے۔ اپنی تقریر میں وجے گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت قومی چمپئن شپ کے انعقاد، کوچنگ اور تربیت کے لیے ’’خصوصی اولمپک بھارت‘‘ کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ عالمی موسم سرما کھیلوں میں شرکت کے لیے حکومت نے 90 ایتھلیٹس 23 کوچوں اور 3 افسروں پر مشتمل دستے کے لیے 1.5 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔
دستے کو بہترین نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ ان ایتھلیٹوں نے ثابت کردیا ہے کہ مصمم ارادے کے ذریعہ کوئی بھی شخص اپنی زندگی میں کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان میں سے بہت سے خصوصی ایتھلیٹس ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی بنیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ ۔
एक टिप्पणी भेजें