نئی دہلی، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹیکسٹائلز کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے خواتین بنکروں اور خواتین دستکاروں کے لئے کملا دیوی چٹوپادھیائے قومی ایوارڈس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک خواتین کو سنت کبیر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔
وزیر موصوفہ نےکہا کہ اس سال سے یہ ایوارڈ قائم کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین بنکروں اور دستکاروں کو جائز مقام مل سکے اور ایوارڈس کے ساتھ اقتصادی فائدے حاصل ہوسکیں۔ یہ ان لاکھوں خواتین کو ایک چھوٹا سا خراج ہوگا جو اپنے گھروں میں سخت محنت کرتی ہیں اور ہندوستان کی دستکاری اور ہینڈلوم کی وراثت کی مشعل روشن رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر موصوفہ نے اس موقع پر ایک خصوصی مہم بھی شروع کی تاکہ ملک بھر کی خواتین بنکروں کو مدرا قرضے فراہم کئےجاسکیں۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ 1700 سے زیادہ خواتین بنکروں کو اس طرح کے قرضے دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پانچ بنکروں نے وزیر موصوف سے مدرا قرضے حاصل کئے۔ وزیر موصوفہ نے اس موقع پر ایک قومی مہم کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ ہندوستان میں خواتین کے ذریعہ جانگوں پر دھاگے لپیٹنے کے غیر صحت مند طریقے کا خاتمہ کیا جائے۔ (ٹسر سلک کا دھاگہ عام طور پر خواتین جانگوں میں لپیٹی ہیں اور یہ کام چھوٹی صنعت کار خواتین کے ذریعہ عام طور پر خالی وقت میں کیا جاتا ہے) وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس غیر صحت مند اور غیر انسانی طریقہ کار کو ختم کرنے کے لئے وزارت نے خاتون سلک ریلرس کو خاتون دوست بنیاد ریلنگ مشین تقسیم کرنا شروع کردی ہیں جسے سینٹرل سلک ٹیکنالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ بنیاد مشین نہ صرف پیداوار میں بہتری لاتی ہے بلکہ آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اس مشین کو تیار کرنے پر سی ایس بی کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے امید ظاہر کی 100 فیصد خواتین سلک ریلرس جو جانگوں سے دھاگہ لپیٹتی ہیں میشن حاصل کرسکیں گی اور اس طرح یہ غیر انسانی طریقہ کار ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر مشین چھوٹی صنعت کاروں کے لئے قابل استطاعت ہوگی۔ ٹیکسٹائلز کی وزیر نے پنجاب نیشنل بینک کے اشتراک سے ایک آن لائن ہینڈلوم ویوور مدرا پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ وزیر موصوفہ نے وزارت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
محترمہ ایرانی نے کہا کہ اکثر ہینڈلوم بنکرس مدرا قرض درخواست دینے کے بعد اس کے اسٹیٹس کے بارے میں نہیں جان پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل اس کمی کو دور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کے علاقائی دفاتر کلیم داخل کرسکیں گے اور براہ راست بنکر کے قرض کھاتے میں فنڈ منتقل کرسکیں گے۔ نیا نظام بنکروں کو مالی امداد اور کلیمس کی تقسیم میں تاخیر کو کم کرے گا۔ انہوں نے کہا نیا نظام یکم اپریل 2017 سے کام کرنا شروع کرے گا۔
اس موقع پر دو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گیے۔ یہ مفاہمت نامے ٹیکسٹایل کی وزارت اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت نیشنل ڈیولپمنٹ کلاسز فائنس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے درمیان ہوا۔ اس کا مقصد ان لاکھوں خواتین بنکروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے جن کا تعلق پسماندہ طبقات سے ہے۔
وزیر موصوفہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مفاہمت نامہ پر دستخط کے بعد حکومت بہت سے مقامات پر درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین دستکاروں کے فائدے کے لئے ہینڈی کرافت ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شروع کررہی ہے تاکہ مدھوبنی پیٹنگ کرافٹ اور ایمبرائڈری کرافٹ کو فروغ دیا جاسکے۔
اس موقع پر ٹیکسٹائل کی وزیر ’مہیلا وکاس مہیلا کا ساتھ‘ کے موضوع کے تحت بہت سے اقدامات کا آغاز کیا۔
एक टिप्पणी भेजें