Halloween Costume ideas 2015

ہریانہ میں ریزرویشن احتجاج کے دوران پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران کی جانب سے غفلت کی تحقیقات

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت  ہنس راج گنگا رام اہیر نے لوک سبھا میں دشینت چوٹالہ کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہریانہ کی ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہےکہ فروری 2016 میں ہریانہ کے اندر ریزرویشن کے لئے ہوئے احتجاج کے دوران پولیس اور سول انتظامیہ کے تمام عہدیداران اور افسران کی جانب سے کوتاہی اور غفلت برتنے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لئےجناب پرکاش سنگھ، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 اس کمیٹی نے 13 مئی 2016 کو اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو سونپ دی تھی۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ اس کمیٹی کی رپورٹ میں شامل افسران اور عہدیداران کے خلاف ضروری کارروائی کی جاچکی ہے۔

 انہوں ے مزید اطلاع دی کہ دستور ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق پولیس اور امن عامہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ امن و امان اور قانون کو قائم رکھنا متعلقہ ریاستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget