نئی دہلی،مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات وکارپوریٹ امور ارجن رام میگھوال نیروبی میں چوتھی سالانہ تفویض اختیارات کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے اورہندوستان میں تفویض اختیارات کے نظام اوراس کی ترقی رپ اپنے تجربات کا اظہار کریں گے۔
میگھوال اس سلسلے میں خاص طور سے 73 ویں اور 74 ویں آئینی ترامیم اور اس کے ضابطوں پر گفتگو کریں گے ۔ان کا مقصد جمہوریہ ہند میں مقامی انتظامیہ کو مستحکم بنانا ہے ۔
میگھوال کینیا کی نکورو کاؤنٹی میں 9 مارچ سے منعقد ہونے والی چوتھی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے نیروبی پہنچ گئے ہیں ۔وزیر اعظم نے انہیں اس کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
ارجن رام میگھوال کینیا میں تفویض اختیارات کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ہندوستان میں مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان آمدنی اور مالگزاری کی تقسیم اور چودھویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق اختیارات کی بہ حسن وخوبی تفویض کی تفصیلات بیان کریں گے ۔اس سے پہلے 13 ویں مالیاتی کمیشن نے سفارش کی تھی کہ ریاستی سرکاروںکو موصول ہونےوالی مالگزاری کا 42 فیصد حصہ مرکزی سرکار کو ادا کیا جائے ۔اس سے پہلے مرکزی سرکار کو ریاستی سرکار وںکی جانب سے 32 فیصد مالگزاری کی ادائیگی کی جاتی تھی ۔
جناب میگھوال اس کانفرنس کا افتتاح بھی کریں گے ۔ تفویض اختیارات کے نظام کے تجربات کا باہمی تبادلہ اور تفویض اختیارات کانفرنس کے تجربات اور اچھی انتظامیہ اور سماجی ،معاشی ترقیات کے لئے عوامی ذمہ داری میں اضافہ کرنا اس کانفرنس کے مقاصد میں شامل ہے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں افریقی ملکوں اور چین سمیت مختلف خطوں کے تقریباََ دس ہزار مندوبین شرکت کریں گے ۔ ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر مختلف شہری سماجوں کے پیشہ ور نمائندے کینیا کی مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें