Halloween Costume ideas 2015

منزل شمال مشرق۔ 2017‘ کا افتتاح

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  تین روزہ فیسٹول ’منزل شمال مشرق۔ 2017‘ کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق کو ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچانے کی کوشش کے تحت اس سال چنڈی گڑھ کو منزل شمال مشرق۔ 2017 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے جب اس تقریب کا انعقاد دہلی سے باہر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے ان حصوں کو ترجیح دی ہے جو کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

ہندوستان کے کثرت میں وحدت کی اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق میں تنوع میں بھی رنگا رنگی پائی جاتی ہے کیونکہ وہاں بہت سے فرقے ہیں جو کہ امن کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی حصولیابیوں کی تکمیل کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرق کے ہر صوبے کو اس کے اپنے نام سے جانا جانا چاہیے نہ کہ انہیں صرف شمال مشرق کی ریاست کہا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق کی ہر ریاست کی اپنی کچھ منفرد خصوصیات ہیں اور ہر ریاست کو ان کی انہیں خصوصیات سے جانا جانا چاہئے۔ مثال کے طور پر انہوں نے کہا کہ منی پور کو ہندوستان کی اسپورٹس ریاست کے طور پر جانا جانا چاہئے کیونکہ وہاں ایتھلیٹوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ اسی طرح سے میزورم کو بانس والی ریاست کے طور پر جانا جانا چاہیے، سکم کو ہندوستان کی آرگینک یعنی نامیاتی ریاست اور آسام کو ہندوستان کی آبی راہوں والی ریاست قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہماری وزارت کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ملک کے دوسرے حصوں کے لوگوں کو شمال مشرق کے قریب کیا جائے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ شمال مشرق میں کچھ ریاستیں ایسی ہیں جو کہ سخت محنت اور نظم و ضبط کی وجہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ مثال کے طور پر میزورم ہے جہاں شرح خواندگی کیرل کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح سے سکم کا معاملہ ہے جہاں شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرق میں وسیع امکانات کے پیش نظر یہ سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ مراکز میں سے ایک بن گیا ہے ۔

رکن پارلیمنٹ محترمہ کرن کھیر نے کہا کہ شمال مشرق اپنے دلکش حسن اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازانہ طبیعت کی وجہ سے بہت ہی عمدہ سیاحتی مقام ہے۔ 

شمال مشرق کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب نوین ورما نے کہا کہ منزل شمال مشرق 2017 کے لئے چنڈی گڑھ کو منتخب کرنے کا مقصد چنڈی گڑھ اور شمالی ہندوستان کے لوگوں کو شمال مشرق سے واقف کرانا ہے۔ اسی طرح انہیں یہ بتانا بھی ہے کہ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کے کیسے کیسے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین روزہ میلہ ملک کے دوسرے حصوں کو شمال مشرق کے ساتھ جوڑنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

پی ایچ ڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب گوپال جیوا رجکا نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی شمال مشرق کو سرمایہ کاری اور سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شمال مشرق کے لوگوں بھی شمال مشرقی خطے کی ترقی کے معاملے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر گریش ساہنی اور شمال مشرق کی ترقی کی وزارت اور سی ایس آئی آر کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منزل شمال مشرق 2017 کا انعقاد شمال مشرق کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ کیا جارہا ہے جس کا مقصد شمال مشرق کو سرمایہ کاری کے ایک امکانی مرکز کے طور پر پیش کرنا اور اس خطے کی خوشحال روایات و رسومات کو نمایاں کرنا ہے۔ اس میلے کا بنیادی موضوع شمال مشرقی خطے کے لئے ترقی کے شعبوں میں مناسب ٹکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget