Halloween Costume ideas 2015

ریفنڈ کا تیزی کے ساتھ اجرا، سی وی ڈی تی کی اعلی ترجیح

http://smartsnake.net/wp-content/uploads/2012/05/refund-policy.png
نئی دہلی،  بنگلورو میں واقع محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی ڈی) کا مرکزی پروسیسنگ مرکز (سی پی سی) رواں مالی سال کے دوران 10 فروری 2017 تک 4.19 کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) کی پروسیسنگ کرچکا ہے اور 1.62 کروڑ سے زیادہ ریفنڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔اس دوران 1.42 لاکھ کروڑ روپے بطور ریفنڈ جاری کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.5 فیصد زیادہ ہے۔

تیزی کے ساتھ ریفنڈ کے اجرا پر زور دیئے جانے کے نیتجے میں سبھی ٹیکس ریٹرن کے تقریباً 92 فیصد معاملات کی پروسیسنگ 60 دنوں کے اندر کی گئی۔ اس سے سی بی ڈی ٹی ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق خدمات کو تیزی اور مزید بہتر طریقے سے انجام دینے کے تئیں اس کی عہد بستگی کا اظہار ہوتا ہے ۔ جو ریفنڈ جاری کئے گئے ہیں ان میں سے 92 فیصد 50 ہزار روپے سے کم کے ہیں۔ ایسا اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ چھوٹے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈ کے عمل کو تیز کرنے کو اعلی ترجیح دی گئی ہے۔ 50 ہزار روپے سے کم کے صرف دو فیصد ریفنڈ جاری ہونے باقی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات کی وجہ یہ ہے کہ یہ ٹیکس ریٹرن حال ہی میں فائل کئے گئے ہیں یا پھر ٹیکس دہندگان کے جواب کا محکمے کو انتظار ہے۔

ٹیکس دہندگان نے سی بی ڈی ٹی کی ای۔ گورننس مہم میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے 10 فروری 2017 تک 4.01 کروڑ انکم ریٹرن الیکٹرانک طریقے سے فائل کئے ہیں جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 60 لاکھ سے زیادہ دیگر فارم بھی آن لائن بھرے گئے جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیکس دہندگان کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ای فائلنگ ویب سائٹ پر اپنے ای میل اور موبائل نمبر کی توثیق اور اپ ڈیٹ کریں تاکہ انہیں الیکٹرانک طریقے سے اطلاعات دستیاب کرائی جاسکیں۔سی بی ڈی ٹی اپنے ای ۔ گورننس پروگرام کے توسط سے بہترین ممکنہ ٹیکس خدمات دستیاب کرانے کے تئیں پابند عہد ہے اور متعدد فارموں اور درخواستوں کی الیکٹرانک طریقے سے فائلنگ اور پروسیسنگ میں اضافہ کررہا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget