Halloween Costume ideas 2015

چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری بین الاقوامی ریل کوچ نمائش کی میز بانی کرے گی

Image result for images railway expo 2018نئی دہلی، ۔تامل ناڈو کے شہر چنئی کے آئی سی ایف پریڈ گراؤنڈ میں پہلی بار ایک بین الاقوامی ریل کو چ نمائش (آئی آر سی ای ) کا اہتمام کیا جائے گا۔ 17سے 19 مئی تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی ریل کوچ نمائش (انٹرنیشنل ریل کوچ ایکسپو ) میں ریل کوچ اور گاڑیوں کے سیٹس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس نمائش میں ریل کاریں اور کوچ بنانے والے متعدد ماہر ادارے میک ان انڈیا کے لئے متحدہ طور سے کام کرنے کی فضا ہموار کریں گے ۔ 

اس بین الاقوامی ریل کوچ نمائش کا اہتمام آئی سی ایف کے نام سے مشہور ریلوے کی وزارت کی انٹیگرل کوچ فیکٹری کے ذریعہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز ( سی آئی آئی ) اور ریلوے کی وزارت کے ایک پبلک سیکٹر ادارے آر آئی ٹی اے ایس کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ اس بین الاقوامی نمائش میں درج ذیل سازوسامان نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
خصوصی ریل کوچ اور ٹرین سیٹ۔
دس سے زائد ملکوں کے 100 سے زائد نمائش کاروں کا تیار کردہ سامان ۔
ریل کوچ اور ٹرین سیٹ جیسے موضوعات ِ خصوصی پر کانفرنسوں / سمینار کا انعقاد ۔
ریل کوچ اور ٹرین سیٹ تیار کرنے والے سرکردہ اداروں کے برانڈیڈ سامان کی نمائش ، جس میں جدت طرازی اوار مستقبل کی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز ہوگی۔
فیصلہ سازوں اور آئی سی ایف اور ہندوستانی ریلوے کے دیگر پیداواری یونٹوں کے سینئیر افسران کے مذاکرات کے لئے خصوصی پلیٹ فارم ۔
160 کلومیٹر فی گھنٹے چلنے والی ریلوں کے ٹرین سیٹ کے رولنگ اسٹاک کے نمونے ۔
مسافرو ں کے لئے داخلی سہولیات اور خدمات اور آرام سمیت رولنگ اسٹاک کے ڈیزائن کی نمائش ۔ 
ا سٹین لیس اسٹیل ، الیومنیم کارباڈی اوردیگر عناصر سے ٹرین کوچ کی تیاری میں شامل نئی ٹکنالوجی سمیت رونگ اسٹاک کا فروغ ۔ 
تیز رفتار ریلوں کا فروغ اور ہندوستانی ریلوے کے دستیاب متبادل ۔

17 مئی کو اس بین الاقوامی ریل کوچ نمائش کا افتتاح صبح دس بجے ہوگا ۔ یہ نمائش 17، 18 اور 19 مئی کو دس بجے صبح سے 6 بجے شام تک شائقین کے لئے کھلی رہے گی۔اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں تامل ناڈو کے عزت مآب گورنر ،ریلوے کے وزیر مملکت ، تامل ناڈو کے وزیر صنعت ،ریلوے بورڈ کے چیئر مین ،ریلوے بورڈ کے ممبران ، جنرل منیجر ز اور ہندوستانی ریلوے کی تمام شاخوں کے سربراہ شرکت کریں گے ۔ 
یہ نمائش ریلوں کے شائقین ، ریلوے سپلائرز ، نمونہ سازوں ، ڈیولپرس اورعوام الناس کے لئے خصوصی دلچسپی کا مرکز ثابت ہوگی۔ عوام الناس کے لئے یہ نمائش 17 اور 18 مئی کو تین بجے سہ پہر سے 6 بجے شام تک کھلی رہے گی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget