Halloween Costume ideas 2015

میڈیا کے افراد پر سائنس وٹیکنالوجی میں اختراعات پر لکھنے کیلئے خاص زور

نئی دہلی، سائنس وٹیکنالوجی، زمینی سائنس، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے میڈیا کے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی اختراعات کے بارے میں جامع مضامین لکھیں۔  یہاں سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔

 اس ورکشاپ کا موضوع ہے ’’سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے معلومات فراہم کرنے میں میڈیا کا رول‘‘ ۔وزیر موصوف نے ماس میڈیا کے شعبے میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور سائنس وٹیکنالوجی کئے جانے والے اختراعی اور جدت طرازی کو اجاگر کرتے ہوئے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے کی اختراعات پر مشترکہ طور پر دھیان دینے کو کہا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک کو ’’پولیو سے پاک‘‘ بنانے میں پریس کے وسیع تعاون کویاد کیا اور ستائش کی۔ وزیو موصوف نے وہاں موجود لوگوں میں کئی ایسے ممتاز صحافیوں کا ذکر کیا جن کے ساتھ انہوں نے کافی عرصے کام کیا تھا۔

سائنسی وصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے ڈایریکٹر جنرل ڈاکٹر گریش ساہنی نے سی ایس آئی آر کے ذریعہ جاری کام کی تفصیلات پیش کیں۔ اس ورکشاپ میں تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget