Halloween Costume ideas 2015

اسٹارٹ اپس کے لئے کام کرنے کی مشترکہ جگہ قائم کرنے کیلئے کہا

نئی دہلی۔ کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے سبھی ارکان پارلیمنٹ کو لکھا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کی مقامی علاقے کی ترقیاتی اسکیم کے فنڈ (ایم پی ایل اے ڈی ایس ) سے وہ اپنے حلقوں میں اسٹارٹ اپس کے لئے ساتھ کام کرنے کی جگہیں / انکیوبیٹرز قائم کرے۔

 انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ملک میں اسٹارٹ اپس کے ماحول کو فروغ حاصل ہوگا اور ان کے حلقوں میں اسٹارٹ اپس کو خود کو استحکام دینے میں تیز ی لانے میں مدد ملے گی۔ نیز روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

خط میں محترمہ سیتارمن نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی اسٹارٹ اپس انڈیا پہل میں ملک میں اختراع کا ماحول بنانے کیلئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کی بات کہی گئی ہے اور اسٹارٹ اپس کو اختیارات دیکر اختراع اور ڈیزائن کے ذریعے فروغ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹارٹ اپ انڈیا مشن کے خاکے پر عمل درآمد کے تئیں تمام تر کوششیں کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہم مختلف اسٹارٹ اپس سے ان کی تجارتی ضرورتوں اور مدد کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں جن کی وہ حکومت سے امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم پہلوؤں میں سے ایک پہلو جس سے اس سلسلے میں نپٹے جانے کی ضرورت ہے وہ ہے بنیادی ڈھانچہ۔

 انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اسٹارٹ اپس مالی مجبوریوں کی وجہ سے اپنی کام کی جگہ خرید یا کرائے پر نہ لے سکیں۔ اس لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر حکومت ملکر کام کرنے کی جگہ بنانے میں مدد دے سکتی ہے تو اس سے اسٹارٹ اپس کو اپنے نظریات کو کامیاب بزنس بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget