Halloween Costume ideas 2015

آئی ٹی بی پی کی دھولہ گیری- 1 کوہ پیما مہم کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی اور ہندوستان تبت سرحدی پولس آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل کرشنا چودھری نے فورس کے صدر دفتر میں آئی ٹی بی پی کی پہلی ماؤنٹ دھولا گری ( 8167 میٹر بلند ) 2017 کی بین اقوامی کوہ پیما ٹیم کا خیر مقدم کیا ۔ کوہ پیمائی میں آئی ٹی بی پی کے کردار اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے مہرشی نے ٹیم کے لیڈر اور ٹیم کے ارکان کا خیر مقدم کیا ۔ مہرشی نے کوہ پیما ٹیم کے لیڈر اور اس کے ارکان کو مبارکباد دی ۔

 مہرشی نے کہا کہ آئی ٹی بی پی ایک منفرد تربیت یافتہ کوہ پیما فورس ہے۔ اور ہمالیہ پہاڑوں کے حالات ،فورس کے افراد کے لئے کوہ پیمائی کی آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فورس مہم جوئی میں اور آگے بڑھتی رہے گی ۔

اس کے علاوہ مستقبل میں ملک کے لئے مزید اعزازات حاصل کرے گی۔کامیاب کوہ پیمائی کے بارے میں بتاتے ہوئے آئی ٹی بی پی کے ڈی جی کرشنا چودھری نے کہا کہ ٹیم کے چھہ ارکان نے کامیابی کے ساتھ دھولہ گیری- 1 سرکی ہے جو کہ اس فورس کا اس چوٹی کو سر کرنے کا پہلا مشن تھا ۔ٹیم نے مختلف چیلنجوں کا اور پہاڑ پر چڑھنے کی مختلف ٹیکنیکی دشواریوں کا سامنا کیا۔ 25 ارکان پر مشتمل کوہ پیما ٹیم کی قیادت کمانڈنٹ ارجن سنگھ نے کی ۔

دھولہ گیری - 1 چوٹی دنیا کی ساتویں سب سے انچی چوٹی ہے جو نیپال میں واقع ہے۔فورس کے5 ارکان جن میں جناب رتن سنگھ سونال 21/C HC/GD پردیپ کمار ، CT/GD نربو وانگ دوس CT/DG، سنجے کمار ، CT/GD، پردیپ پنور 19 مئی 2017 کو چوٹی پر پہنچ گئے تھے لیکن ایک ممبر HC/GD کرشن پرشاد نے اگلے دن چوٹی کو سر کیا ۔بہت اونچائی پر چڑھنے والے تین شرپاؤ ں نے بھی کامیابی کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ چوٹی کو سر کیا۔

اس کوہ پیما ٹیم کو  مہرشی اور جناب چودھری نے 10 مارچ 2017 کو فورس کے صدر دفتر سے روانہ کیا تھا ۔آئی ٹی بی پی کا یہ منفرد ریکارڈ ہے کہ وہ اس طرح کی 207 مہموں میں کامیاب ہو چکی ہے۔

اس موقع پر مہرشی نے آئی ٹی بی پی فورس کے گانے کا نیا اور ترمیم شدہ ورزن جاری کیا۔بولی ووڈ کے گائک سونو نگم نے گانے کے لئے اپنی خدمات مفت پیش کی ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget