نئی دہلی،اطلاعات ونشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور فلم اداکار اور رکن پارلیمنٹ ونود کھنہ کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
ان کے غمزدہ اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ عظیم فلمی شخصیت اور گرداسپور سے رکن پارلیمنٹ ونود کھنہ کی وفات کی خبر سن کر بے حد دکھی ہوں۔ ان کی اچانک اور بے وقت موت سے حیرانی ہوئی ہے۔ ان کی روح کو دائمی سکون ملے۔
ہندوستانی سنیما میں ان کا زبردست تعاون ہے۔ ان کی بے وقت موت سے پیدا ہوئے خلا کو پُر کرنا بے حد مشکل ہوگا۔ ان کی فلموں کو بے پناہ مقبولیت ملی اور بڑی تعداد میں ان کے مداح تھے۔ میرے اپنے، میرا گاؤں میر ادیش، جیل یاترا، مقدر کا سکندر، انکار، امراکبر انتھونی، راجپوت، قربانی، قدرت اور دیاوان جیسی فلموں میں ان کے شاندار کام کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ونود کھنہ گزشتہ بیس برسوں سے بی جے پی کے ساتھ وابستہ رہے۔ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وہ مرکزی وزیر بھی رہے۔ گرداسپور کے موجودہ رکن پارلیمنٹ تھے۔ ان کی موت پارٹی اور گرداسپور کے عوام کیلئے بڑا نقصان ہے۔ میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کے سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ
دے۔
طویل بیماری کے بعد بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا انتقال ہو گیا۔ وہ 70 سال کے تھے۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کی کابینہ میں وزیر بھی تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ان کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں وہ کافی کمزور اور بیمار نظر آ رہے تھے۔
ونود کھنہ نے بطور ولن فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ حالانکہ ایک وقت انہوں نے اوشو سے متاثر ہوکر ریٹائرمنٹ بھی لے لیا تھا۔ بعد میں انہوں نے پھر واپسی کی۔ ونود کھنہ چار بار پنجاب میں گروداس پورسے رکن پارلیمنٹ رہے
एक टिप्पणी भेजें