نئی دہلی، صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی معروف گلوکارہ محترمہ کشوری امونکر کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
محترمہ امونکر کے بیٹے وبھاش امونکر کے نام اپنے پیغام میں جناب مکھرجی نے کہا : ’’ مجھے آپ کی ماں محترمہ کشوری امونکر کی موت کی خبر سے سخت افسوس ہواہے ۔ محترمہ امونکر کئی دہائیوں تک اپنی روح پرور گلوکاری سے موسیقی کے شائقین کو محظوظ کرتی رہی ہیں ۔
ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے لئے ان کی بیش قیمت خدمات کے اعتراف میں انہیں 1987 میں پدم بھوشن اور 2002 میں پدم وبھوشن سمیت متعدد اعزازات سے سرفراز کیا جاچکا ہے ۔ ان کی موت سے ہندوستانی موسیقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
میری جانب سے دلی تعزیت قبول کیجئے ۔ میں آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت کے لئے دعاگو ہوں ۔‘‘
एक टिप्पणी भेजें