Halloween Costume ideas 2015

اسکولوں کیلئے آئی پی آر بیداری مہم کا آغاز

نئی دہلی، آئی پی آر پروموشن اور مینجمنٹ کے سیل (سی آئی پی اے ایم) نے انٹرنیشنل ٹریڈ مارک ایسوسی ایشن (آئی این ٹی اے) کے ساتھ شراکت میں پورے ملک میں اسکولوں کیلئے آئی پی آر بیداری مہم شروع کی ہے۔ اس کا آغاز نئی دہلی میں آرکے پورم سیکٹر-2 کے کیندریہ ودیالیہ میں کیا گیا۔ 

دانشوارانہ حقوق املاک کی قومی پالیسی آئی پی آر جسے مرکزی کابینہ نے 12 مئی 2016 کو منظوری دی تھی، ملک میں تخلیقیت اور اختراع کو بڑھاوا دینے کی راہ میں ایک اہم قدم ہے۔ 

ڈی آئی پی پی کے جوائنٹ سکریٹری راجیو اگروال نے کہا کہ آئی پی آر بیداری : آؤٹ ریچ اور پروموشن، قومی آئی پی آر پالیسی کے سرفہرست مقاصد میں اولین ہے اور یہ ایک آئی پی ماحول بنانے میں اہم رول رکھتی ہے، جو ملک میں تخلیقیت اور اختراع پیدا کرنے کیلئے سازگار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خاص توجہ کا میدان اسکولوں کے بچے ہیں ،کیونکہ یہ لازمی ہے کہ تخلیقیت اور اہلیت کی بچپن ہی سے پرورش کی جائے۔ جناب اگروال نے کہا کہ خامی سے پاک ایک نظام تیار کیا جارہا ہے تاکہ ملک بھر میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور صنعتوں میں تین ہزار 500 سے زیادہ بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جاسکے۔ ان میں زمرہ ایک، زمرہ دو، زمرہ تین کے شہر اور دیہی علاقے شامل ہیں۔ 

یہ پروگرام ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں آئی این ٹی اے کے ورکنگ گروپ نے ایک پرزنٹیشن دیا جن میں بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے مختلف گیمز اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget