Halloween Costume ideas 2015

تشدد کی طرح ہمدردی بھی انسان کا ایک بنیادی جذبہ ہے۔ دلائی لامہ

نئی دہلی،کلچر کی وزارت اور نونالندہ مہاویاہراڈیمڈ یونیورسٹی کے ذریعےنالندہ میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی بودھ کانفرنس کا افتتاح عزت مآب دلائی لامہ اور ڈاکٹر مہیش شرما نے کیا۔ اس موقع پر بہارکےثقافت و سیاحت کے وزیر این کے سنہا ، وزارت ثقافت کے سکریٹری ایم ایل سریواستو، نونالندہ مہاویاہراڈیمڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوردیگراہم شخصیات موجودتھیں۔ افتتاح کے بعد بودھ بھکشوؤں نے منگل پاٹھ کا جاپ کیا۔

 دلائی لامہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تمام مذہبی روایات کوآپس میں ہم آہنگ کرنا چاہئےتاکہ سچ کےبارےمیں علم حاصل کیاجاسکے، جو کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ یہ ملک اور دنیاکو محبت اور ہمدردی کے ذریعے امن حاصل کرنے میں مدد کرےگا، جو بودھ مذہب کی کلید ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاتمابدھ کی زندگی اور ان کی تعلیمات کے بارے میں صرف پڑھنا ہی نہیں چاہئے، بلکہ انہیں اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی طرح ہمدردی بھی انسان کا ایک بنیادی جذبہ ہے۔ انہوں نے اپنے جذبات کو پاک کرنے پر زور دیا۔

 انہوں نے کہاکہ ہمارے اندر جو منفی جذبات ہوتے ہیں، وہ ہمارے اندر بیماری پیداکرکےہمیں کمزور کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے ذہنوں کو خاص طورپر وِپاسنا کے ذریعے پاک بنانا چاہئے۔ انہوں نے ہندوستان کی مذہبی اور فلسفیانہ روایات کی ستائش کی۔ انہوں نے ہمیں دل کاسوترکی یاددلائی، جس کی مہاتما بدھ نے راج گیر میں تعلیم دی تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹرشرما نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں عقل و دانش کی مقدس سرزمین نالندہ آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہاتما بدھ سے تعلق رکھنے والے زیادہ ترمقدس مقامات اترپردیش یا بہار میں موجود ہیں۔ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مندوبین کا خیرمقدم کیااورامیدظاہر کی کہ یہ کانفرنس آنے والی نسلوں کیلئے ایک بنیاد ثابت ہوگی۔

افتتاحی اجلاس کی دو خصوصیات رہیں۔ عزت مآب دلائی لامہ نے پالی تریپی تاکا ، کا دیوناگری تحریر میں نئی اشاعت کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر ایشیاء میں پہلی مرتبہ بودھ سائنس کا ایک شعبہ کھولنے کا اعلان کیاگیا۔ عزت مآب دلائی لامہ نے نئے شعبہ کو کھولے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، کیونکہ اس سے بودھ مذہب اور سائنس کے درمیان موازنہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget