Halloween Costume ideas 2015

دہلی کے انشورنس محتسب دفتر کو آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکٹ

نئی دہلی، عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے کے تحت انشورنس محتسب دہلی کے دفتر کو جنرل انشورنس اور لائف انشورنس کی تجارت کرنےو الی انشورنس کمپنیوں کے خلاف صارفین کی شکایتوں سے نمٹنے کیلئے آئی ایس او 9001:2015 کا سرٹیفکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 یہ سرٹیفکٹ یہاں الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تحت قائم کردہ ایس ٹی کیو سی کے تحت ٹیسٹنگ اور کوالٹی کی تصدیق کے بارے میں یہاں دیا گیا۔ سرٹیفکٹ جاری کرنے کیلئے منعقد تقریب میں جی بی آئی سی ممبئی کے سکریٹری جنرل پی این گاندھی نے صدارت کی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملک میں موجود انشورنس محتسب کے 17 دفاتر میں سے دہلی کے دفتر کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ پہلا ایسا آفس ہے جسے آئی ایس او 9001:2015 کا سرٹیفکٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 28 فروری 2017 تک کُل 27926 شکایتیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 24140 شکایتیں پوری کردی گئی ہیں۔ 

انشورنس محتسب کا ادارہ حکومت ہند نے انفرادی پالیسی رکھنے والوں کی شکایتوں کو دور کرنے کی لئے قائم کیا تھا تاکہ انشورنس کمپنیوں کے خلاف شکایتوں کو کم لاگت مؤثر اور غیر جانب طور پر دور کیا جاسکے۔ دہلی کا انشورنس محتسب کا دفتر پہلا محتسب کا دفتر ہے جسے 11 نومبر 1999 کو قائم کیا گیا تھا اور اس کا دائرہ اختیار دہلی ریاست تک محدود تھا۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget