Image result for images - commercial vehicles
نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک مسودے کا اعلان کیا ہے جس میں سبھی کاروباری گاڑیوں کے لئے فاسٹیگسز اور وھیکل ٹریکنگ سسٹمز کو لازمی قرار دی جانے والی تجویز کے ساتھ سینٹرل موٹر وھیکلز رول میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ شرط ان سبھی کاروباری گاڑیوں کے لئے لازمی ہوگی ،جنہوں نے نیشنل پرمٹ حاصل کیا ہے۔گاڑی کے سامنے کے اسکرین کا شیشہ اس طرح نصب ہوگا کہ اس پر فاسٹیگسز سے مطابقت رکھنے والا اسٹیکر چسپاں ہو۔اس ترمیم کی تجویز میں نیشنل پرمٹ کے حصول کے لئے دیگر متعددشرائط بھی شامل ہیں ۔جن میں شیشے پر ، ’’ نیشنل پرمٹ یا این / پی تحریر کیا ہونا چاہئے ۔جبکہ یہ الفاظ گاڑی کے اگلے یا پچھلے حصے میں جلی حروف میں ہونے چاہئیں ۔

اگر گاڑی ٹریلر ہوتو ،’’ این /پی ‘‘ کو گاڑی کے پچھلے حصے پر بائیں جانب لکھا ہونا چاہئے ۔ خطرناک اور مضر مادے لے جانے والے ٹینکروں کی باڈی پر سفید رنگ سے دو نوں جانب مقررہ درجے کا لیبل چسپاں ہونا چاہئے ۔اس کے ساتھ ہی گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے پر ریفلیکٹو ٹیپس چسپاں ہونے چاہئیں ۔

مجوزہ ترمیم کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے اندراج کے وقت

فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کیا جانا ضروری نہیں ہوگا۔ایسی گاڑیوں کے بارے میں سمجھا جائے گا کہ ان گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ان کے اندراج کی تاریخ سے دو برس کی مدت کے لئے موجود ہے ۔علاوہ ازیں ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید دو برس کی مدت کے لئے 8 برس تک کی جاتی رہے گی اور 8سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید ایک سال کی مدت کے لئے کی جائے گی۔علاوہ ازیں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اور ’’آلودگی قابو میں ‘‘ کا سرٹیفکیٹ بھی گاڑی پر طبعی یا ڈجیٹل شکل میں چسپاں ہونا چاہئے ۔